وہ مسلمان ملک جس کے ساتھ سعودی عرب نے اپنی سرحد مستقل طور پر بند کر دی، رابطہ توڑ دیا

وہ مسلمان ملک جس کے ساتھ سعودی عرب نے اپنی سرحد مستقل طور پر بند کر دی، رابطہ ...
وہ مسلمان ملک جس کے ساتھ سعودی عرب نے اپنی سرحد مستقل طور پر بند کر دی، رابطہ توڑ دیا

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور قطر کے درمیان گزشتہ آٹھ ماہ سے جاری تنازعہ حل ہونے کی بجائے مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ مفاہمت کی سب کوششیں ناکام ہونے کے بعد سعودی عرب نے قطر کے ساتھ اپنی واحد زمینی سرحد مستقل طور پر بند کر دی ہے، یعنی حالات میں بہتری کی رہی سہی امید بھی ختم ہو گئی۔ 

مڈل ایسٹ آئی کے مطابق سعودی کسٹمز ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے گزشتہ روز ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سالوا بارڈرگیٹ پیر کے روز سے مستقل طور پر بند ہو جائے گا۔ قبل ازیں اس سرحد کو حج کے دنوں میں عارضی طور پر دو ہفتے کیلئے کھولا گیا تھا ۔

دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کیلئے متعدد کوششیں کی گئی ہیں لیکن کوئی کامیابی نہیں ہو سکی ۔ رواں ماہ کے آغاز میں خلیج تعاون کونسل کے تحت کویت میں ایک خصوصی میٹنگ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا لیکن سعودی عرب ، متحدہ عرب اور بحرین نے اپنے سینئر حکام کو اس میٹنگ میں بھیجنے سے انکار کر دیا۔ سرحد کی مستقل بندش کا اعلان سامنے آنے کے بعد دونوں ہمسایہ ممالک میں تعلقات بحال ہونے کی امید بالکل ہی دم توڑتی دکھائی دے رہی ہے۔

مزید : عرب دنیا