مجھ پر الزام لگانے والا ہی بے نظیربھٹو کا قاتل ہے:مشرف

مجھ پر الزام لگانے والا ہی بے نظیربھٹو کا قاتل ہے:مشرف
مجھ پر الزام لگانے والا ہی بے نظیربھٹو کا قاتل ہے:مشرف

  

دبئی (صباح نیوز)سابق صدرجنرل (ر) پرویزمشرف نے بینظیر کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام پھر مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر پرویزمشرف کا کہناتھا کہ مجھ پر الزام لگانے والا ہی بے نظیربھٹو کا قاتل ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کا جھکاؤچین کے بجائے امریکا کی جانب ہونا چاہیے۔ انھوں نے وضاحت کی کہ امریکا ٹھیک ہے،چین سے محتاط ہوکر ڈیل کرنی چاہئے۔پرویزمشرف نے مزید کہاکہ شریف خاندان کو اب سعودی گھسنے نہیں دیں گے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی