پنجاب میں کیا چیز 60,000 شہریوں کی جان لے گئی؟ جان کر حکومت شرم سے پانی پانی ہو جائے گی

پنجاب میں کیا چیز 60,000 شہریوں کی جان لے گئی؟ جان کر حکومت شرم سے پانی پانی ہو ...
پنجاب میں کیا چیز 60,000 شہریوں کی جان لے گئی؟ جان کر حکومت شرم سے پانی پانی ہو جائے گی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ چند سالوں سے موسمِ سرما کے آغاز میں پنجاب کے بیشتر حصے گہری سموگ کی لپیٹ میں آجاتے ہیں۔ رواں سال بھی ایسا ہی ہوا، بلکہ اس بار تو سموگ کا حملہ پہلے سے بھی شدید تھا۔ سموگ، یا آلودہ دھند کی وجہ سے متعدد اقسام کی بیماریاں پھیلنے کی خبریں تو عام رہیں لیکن اب یہ انتہائی افسوسناک انکشاف بھی سامنے آ گیا ہے کہ صرف ایک سال کے دوران سموگ کے باعث تقریباً 60,000 شہریوں کی جانیں گئی ہیں۔

ویب سائٹ nytimes.comکے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ سموگ کے باعث سال 2015 میں 60 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی اموات ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے دیکھا جائے تو پاکستان کا شمار ان سرفہرست ممالک میں ہو گا جہاں آلودگی کے باعث اتنی بڑی تعداد میں اموات ہو رہی ہیں۔

اموات کی یہ تعداد یقیناًلرزہ خیز حد تک زیادہ ہے۔ اس سے قبل جب پنجاب میں ڈینگی کا حملہ ہوا تو ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا تھا، لیکن یاد رہے کہ ڈینگی کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد اس سے کہیں کم تھی۔ یہ معاملہ اس حوالے سے مزید پریشان کن ہے کہ سموگ کا مسئلہ ختم ہونے کی بجائے بتدریج شدت اختیار کر رہا ہے۔

مزید : علاقائی /لاہور