کیا آپ کو معلوم ہے دبئی میں تعمیر کی جانے والی یہ عظیم الشان عمارت دراصل کیا ہے؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

کیا آپ کو معلوم ہے دبئی میں تعمیر کی جانے والی یہ عظیم الشان عمارت دراصل کیا ...
کیا آپ کو معلوم ہے دبئی میں تعمیر کی جانے والی یہ عظیم الشان عمارت دراصل کیا ہے؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

  

دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی کو عجوبوں کی سرزمین کہا جائے تو غلط نا ہو گا۔ ایک سے بڑھ کر ایک عجوبہ آپ نے اس شہر میں دیکھا ہو گا لیکن اب یہاں ایک ایسی عمارت کا افتتاح ہونے جا رہا ہے کہ جسے دیکھ کر شاید آپ کے ذہن میں پہلا سوال یہی آئے گا کہ ’’ یہ کیا چیز ہے بھئی؟‘‘ 

دراصل یہ آسمان کو چھوتا ہوا ایک پل ہے جس کا نام ’دبئی فریم‘ ہے، اور اسے خاص طور پر اس لئے تعمیر کیا گیا ہے کہ سیاح اس کی بلندیوں پر جا کر سارے دبئی کا نظارہ کر سکیں۔خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میونسپلٹی کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر حسین نے بتایا ہے کہ دبئی فریم کا اگلے ہفتے باضابطہ افتتاح کر دیا جائے گا۔

اس حیرت انگیز پل پر جانے والے سیاحو ں کو پہلے سے بکنگ کروانا ہو گی اور اس کیلئے ایک ایپ اور ویب سائٹ عنقریب لانچ کی جا رہی ہے۔ چونکہ اس مقام کی سیر کیلئے ایک وقت پر صرف مخصوص تعداد میں سیاحوں کو جانے کی اجازت ہو گی لہٰذا ٹکٹوں کی فروخت اسی مناسبت سے محدود تعداد میں ہی کی جائے گی ۔

دبئی فریم کی تعمیر پر 160 ملین درہم کے اخراجات آئے ہیں اور اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس کے 93 میٹر طویل بریج کے اندر چلتے ہوئے لوگ پورے دبئی کا نظارہ کر سکیں گے۔ اس کے ایک جانب پرانا دبئی اور دوسری جانب نیا دبئی آباد ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ 150 میٹر (تقریباً 500 فٹ ) بلند ٹاور دبئی کے ماضی اور حال کو آپس میں منسلک کرتا ہے۔ اس سے لطف اندوز ہونے کیلئے بڑوں کے ٹکٹ کی قیمت 50 درہم اور بچوں کیلئے 30درہم ہے ۔ تین سال سے کم عمر بچوں اور 60 سال سے زائدعمر کے بزرگوں کیلئے ٹکٹ مفت ہو گا ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس