ڈنڈے کے زور پر آپ جو چاہیں کریں لیکن اگر اجازت لیں گے تو ...‘ ‘ معروف ٹی وی اینکر اقرار الحسن نے حکومتی جواب پر خم ٹھونک کر میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا، ایسا کام کرنے کا اعلان کر دیا کہ سب ہی ان کی حمایت کریں گے

ڈنڈے کے زور پر آپ جو چاہیں کریں لیکن اگر اجازت لیں گے تو ...‘ ‘ معروف ٹی وی ...
ڈنڈے کے زور پر آپ جو چاہیں کریں لیکن اگر اجازت لیں گے تو ...‘ ‘ معروف ٹی وی اینکر اقرار الحسن نے حکومتی جواب پر خم ٹھونک کر میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا، ایسا کام کرنے کا اعلان کر دیا کہ سب ہی ان کی حمایت کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائے نیوز ‘‘ کے مقبول ٹی وی شو ”سرعام “ کے میزبان  سید اقرار الحسن نے کراچی میں وال چاکنگ کے حوالے سے ایک مہم شروع کر رکھی ہے، اس مہم کے دوران انہوں نے شہر قائد کے باسیوں ساتھ مل کر کئی دیواروں کو ان اشتہارات سے پاک کردیا ہے، اب انہوں نے اپنی مہم کو مزید بہتر بنانے کے لئے 25دسمبر کو اسلامیہ کالج کے سامنے دیواروں کی صفائی کرنے کا اعلان کردیا ہے مگر انہیں کراچی کی انتظامیہ نے ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی۔

بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر پی آئی اے کا اہم اعلان ، جیالوں کی دوڑیں لگ گئیں

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”فیس بک “ پر اپنے ایک ویڈیو پروگرام میں مقبول ٹی وی  پروگرام ”سرعام “ کے میزبان  سید اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ میں نے شہر قائد کے لوگوں اور سر عام کی ٹیم سے اپیل کی تھی کہ آئیں ہم اپنے طور پر مل کر اپنے شہر کو صاف کرتے ہیں۔ایک ایسے ملک کے اندر جہاں کوئی بھی فرد اپنی طاقت کے زور پر آکر بیٹھ جاتا ہے اور اپنے مطالبات منوا کر اٹھتا ہے، وہاں جہاں آپ غلیلوں کے ساتھ آئیں، جہاں آپ ہتھیاروں کے ساتھ آئیں، جہاں آپ آنسو گیس کے شیل لے کر آئیں، ریاست کو بالکل مفلوج کرکے رکھ دیں ، آپ کو کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ اس ملک کے اندر ، اس شہر کے اندر ایک چھوٹا سا کام کرنے کے لئے آپ اجازت لینے کی خاطر ذلیل ہو رہے ہیں۔ ہم سب سے پہلے کمشنر آفس گئے ، انہوں نے ہمیں ڈپٹی کمشنر کے پاس بھیج دیا جبکہ ڈی سی نے ایک خط تھما کر ہمیں ایس ایس پی کے پاس بھیج دیا لیکن انہوں نے ہمیں یہ کام کرنے کی اجازت نہیں دی۔ اقرار الحسن کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک میں کبھی بھی اچھا کام نہیں کرنے دئیے جا رہا ، اس ملک میں آپ طاقت کے زور پر آئیں ، اسلحہ لہرائیں، ہتھیار لے کر آئیں اور جو کچھ مرضی کر لیں لیکن پیار سے محبت سے آپ کو اچھا کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہم یہ کام ہر حال میں کریں گے ، حکومت ہمیں اجازت نہیں دے گی۔