سلمان خان فوربز انڈیا سیلبرٹی لسٹ میں پہلے نمبر پر برقرار،شاہ رخ دوسرے نمبر پر
ممبئی (آن لائن)بالی ووڈ اداکار سلمان خان فوربز انڈیاکی ٹاپ 100 سیلبرٹی لسٹ میں پہلے نمبر اور شاہ رخ خان دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فورنس انڈیا سیلبرٹی لسٹ گذشتہ سال اکتوبر سے رواں سال ستمبر تک سیلبرٹیز کی فلموں اور انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں کمائی پر ترتیب دی گئی ہے، جس میں اداکار سلمان خان فلم ٹیوب لائٹ کے باکس آفس پر کم بزنس کرنے کے باوجود مختلف برانڈز کے اشتہارات کرنے کے بعد 232.83 کروڑ کما کر پہلے نمبر پر برقرار ہیں ،شاہ رخ خان 170.5 کروڑ کے ساتھ دوسرے اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی 100.72 کروڑ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔