تاریخ ساز پیار کی کہانی ،غیر ملکی لڑکی کو پاکستانی کی محبت ایسے علاقے میں کھینچ لائی کہ آپ کے لیے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

Dec 22, 2017 | 23:19:PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )آپ نے بہت سی غیر مسلم خواتین کی پاکستانیوں کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان آنے سے متعلق خبریں سنی ہو نگی لیکن ایک لڑکی نے تاریخ ساز کام کردیا ،فلپائن کی نومسلم لڑکی مریم اپنی محبت کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کےلئے کرم ایجنسی پہنچ گئی ہے۔

نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق فلپائن کی رہائشی لڑکی اپنی محبت کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پاکستان کے علاقے کرم ایجنسی پہنچ گئی ہے اور پاکستانی شہریت حاصل کرنا چاہتی ہے۔ نومسلم مریم بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے اور درخواست دائر کی ہے کہ میں نے عمران نامی کرم ایجنسی کے رہائشی سے اسلام قبول کرنے کے بعد شادی کرلی ہے اور مجھے خدشہ ہے کہ مجھے ویزہ کی میعاد پوری ہونے پر ڈی پورٹ کردیا جائے گا لہذٰا مجھے پاکستانی شہریت دی جائے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے مریم بی بی کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزیدخبریں