بھارتی پارلیمنٹ راجیہ سبھا میں ہنگامہ،سچن ٹنڈولکر اپنی پہلی تقریر نہ کر سکے

بھارتی پارلیمنٹ راجیہ سبھا میں ہنگامہ،سچن ٹنڈولکر اپنی پہلی تقریر نہ کر سکے
بھارتی پارلیمنٹ راجیہ سبھا میں ہنگامہ،سچن ٹنڈولکر اپنی پہلی تقریر نہ کر سکے

  

نئی دہلی(آئی این پی) سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر راجیہ سبھا کے مچھلی بازار بننے سے اپنی ڈیبیو تقریر نہ کرپائے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کیریئر کے دوران دنیا کے نامی گرامی بولرز کو اپنی جاندار بیٹنگ سے خاموش کردینے والے سچن ٹنڈولکر کو راجیہ سبھا میں پہلی بار تقریر کرنے کا موقع ملا، مگر اس وقت کانگریس کی جانب سے شدید نعرے بازی کی وجہ سے وہ بے بسی کی تصویر بنے رہے۔اپوزیشن من موہن سنگھ پر پاکستان سے تعلقات کے الزام پر وزیراعظم نریندر مودی سے معافی کا مطالبہ کررہی تھی، تنگ آکر مجبورا چیئرمین وینکیاہ نائیڈو کو اجلاس ہی ایک روز کیلئے ملتوی کرنا پڑگیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : تفریح