16 سالہ باپ نے اپنے ننھے بیٹے کی ناک چباڈالی لیکن پھر ایسا کام کردیاکہ آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں

16 سالہ باپ نے اپنے ننھے بیٹے کی ناک چباڈالی لیکن پھر ایسا کام کردیاکہ آپ کی ...
16 سالہ باپ نے اپنے ننھے بیٹے کی ناک چباڈالی لیکن پھر ایسا کام کردیاکہ آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں ایک 16 سالہ باپ نے اپنے ہی ننھے بچے کی ناک چبا ڈالی۔ اس نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ بچے کو زور زور سے گھمانا شروع کردیا جس سے اس کی جان نکل گئی۔ عدالت کی جانب سے سنگدل نوجوان کو عمر قید کی سزا سنادی گئی ہے ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 16 سالہ ڈولٹن فلپس نامی نوجوان نے رواں سال فروری میں گھر پر اپنے ننھے بچے کو اٹھایا اور اپنی 18 سالہ بیوی الانا سکنر کے سامنے اس کی ناک چبا ڈالی ۔ فلپس نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ بچے کو زور زور سے گھمانا اور دیواروں میں ٹکرانا شروع کردیا جس کے نتیجے میں بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

فوٹو: گوگل
عدالت کے مطابق فلپس کی جانب سے کیے جانے والے تشدد کے نتیجے میں بچے کی کھوپڑی پھٹ گئی جبکہ کئی پسلیاں اور ایک ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔ یہ واقعہ رواں سال 11 فروری کو اس وقت پیش آیا جب فلپس اور سکنر نے پڑوسیوں کے گھر پارٹی میں شرکت کی اور دل کھول کر شراب چڑھا کر گھر لوٹے۔
کم عمر جوڑے کے پڑوسیوں نے بتایا کہ رات کو 3 بجے کے قریب انہوں نے دل دہلا دینے والی چیخیں سنیں ، جس پر مدد طلب کی گئی۔ جس وقت بچے کو ہسپتال لے جایا جارہا تھا اس وقت فلپس نے ایک پڑوسی سے کہا ’ یہ میں نے کیا کردیا‘۔
عدالت کی جانب سے فلپس ’جو کہ اب 17 سال کا ہوچکا ہے‘ کو عمر قید کی سزا سنادی ہے جبکہ بچے ریگی کی ماں الانا سکنر کو 30 منٹ جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ بچے کی 19 سالہ ماں کو بچے کو بچانے میں ناکامی اور اس کیلئے مدد طلب نہ کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔