شاہی خاندان کی یہ تصویر کھینچنے والی خاتون نے اس سے کتنی رقم کمائی؟ جان کر آپ کا دل کرے گا سب کچھ چھوڑ کر یہی کام شروع کردیں
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ سال کرسمس پر ایک خاتون نے شہزادہ ولیم، ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ، شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل کی ایک تصویر بنائی جو پوری دنیا میں بہت مقبول ہوئی۔ اس ایک سال میں یہ تصویر بنانے والی خاتون اس کی رائلٹی کی مد میں اتنی رقم کما چکی ہے کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ تصویر 40سالہ کیرن اینویل نامی خاتون نے نورفوک میں واقع سینڈرنگھم سٹیٹ پر بنائی تھی جب دونوں شاہی جوڑے ایک ساتھ پیلیس سے چرچ جا رہے تھے۔کیرن نے ان چاروں کو ایک ساتھ دیکھا اور انہیں اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے چلائی۔ اس پر شہزادہ ہیری، میگھن مارکل اور شہزادی کیٹ کی توجہ کیرن کی طرف ہوئی اور وہ تینوں اس کی طرف دیکھ کر مسکرانے لگے تاہم شہزادہ ولیم دوسری طرف ہی دیکھتے رہے۔
کیرن اینویل کی بنائی یہ تصویر بعدازاں سینکڑوں عالمی اشاعتی اداروں کو تقسیم کی گئی اور اس ایک سال میں کیرن کو رائلٹی کی مد میں اس سے 40ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 70لاکھ 44ہزار روپے)حاصل ہو چکے ہیں۔ کیرن کا کہنا ہے کہ ”اس سے پہلے میں دو نوکریاں کرتی تھی لیکن یہ تصویر بنانے کے بعد میں گزشتہ ایک سال سے کوئی نوکری نہیں کر رہی، میرے تمام قرضے اتر چکے ہیں اور میں نے اپنے گھر کی تزئین و آرائش بھی کروا لی ہے۔ مجھے پورا سال اس تصویر کی رائلٹی کی مد میں ماہانہ 600پاﺅنڈ (تقریباً 1لاکھ 5ہزار روپے)سے 6ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 10لاکھ 56ہزار روپے)کے درمیان آمدنی ہوتی رہی۔یہ تصویر بنانا اور اس سے آمدنی حاصل ہونا میرے لیے ایسا احساس ہے جیسے میری کوئی لاٹری نکل آئی ہو۔اس نے میری زندگی ہی بدل کر رکھ دی ہے۔“