پاکستان میں کئی چینی شہری پھنس کر رہ گئے لیکن انہیں واپس بھیجنے کیلئے اب کیا کیا جائے گا؟ خبرآگئی

پاکستان میں کئی چینی شہری پھنس کر رہ گئے لیکن انہیں واپس بھیجنے کیلئے اب کیا ...
پاکستان میں کئی چینی شہری پھنس کر رہ گئے لیکن انہیں واپس بھیجنے کیلئے اب کیا کیا جائے گا؟ خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت(آئی این پی) گلگت بلتستان کے علاقے اپر ہنزہ میں سرحدی شہر سوست میں پھنسے چینی ڈرائیورز اور کنٹینرز واپس بھیجے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے چین کے ساتھ سرحد پر خنجراب پاس 23 دسمبر کو ایک دن کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ذریعے سرحدی شہر سوست میں پھنسے چینی ڈرائیورز اور کنٹینرز کو واپس بھیجا جائے گا۔ 80 سے زائد کنٹینرز پر پاکستانی تاجروں نے چین سے مال منگوایا تھا، جو اب پاکستان کے سرحدی شہر سوست میں پھنسے ہوئے ہیں۔ پاک چین معاہدے کے تحت سرحد 30 نومبر کو بند کی جاتی ہے، سرحد کی بندش سے چینی ڈرائیورز اور کنٹینرز سوست میں پھنسے ہوئے تھے، دوسری طرف پاک چین سرحد سیاحتی مقاصد کے لیے یکم اپریل 2020 کو کھولی جائے گی۔