مشاہد حسین نے مودی سرکار کی خصلت بے نقاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دے دیا 

مشاہد حسین نے مودی سرکار کی خصلت بے نقاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو ...
مشاہد حسین نے مودی سرکار کی خصلت بے نقاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دے دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید  نے کہاہے کہ مودی اور اس کے حواری پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں،وزیراعظم ٹرمپ اور عرب دوستوں کو فون کرکے بتائیں کہ بھارت یہ سب کررہا ہے،ہمیں عالمی میڈیا کو بھی صورتحال سے آگاہ کرنا چاہئے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ ہمیں خوف کے بجائے اپنے لوگوں کو ہمت دینی چاہیے،دلیری کے ساتھ پیغام جانا چاہئے کہ ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،جیسے پلوامہ میں بھارت نے کوشش کی تھی تو ہم نے بھرپور جواب دیا تھا، 24 گھنٹے کے اندر پاکستان نے بھارت کے نہ صرف 2 جہاز گرائےبلکہ پائلٹ کو بھی گرفتار کیا تھا لیکن  کیا اس معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیاتھا ؟۔انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ٹرمپ اور عرب دوستوں کو فون کرکے بتائیں کہ بھارت یہ سب کررہا ہے، ہم آر ایس ایس کو عالمی عدالت انصاف لے جائیں گے، عالمی میڈیا کو صورت حال سے آگاہ اور قوم کو فعال کیا جائے،بھارت نے پاکستان کے خلاف ایک قسم کی غیراعلانیہ جارحیت شروع کی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں جن سیاست دانوں کی جان کو  خطرہ ہے، ان کا تحفظ حکومت کا فرض ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -