تھرمیں غذا کی کمی اور بیماریوں کے باعث مزید 5 بچے انتقال کرگئے

تھرمیں غذا کی کمی اور بیماریوں کے باعث مزید 5 بچے انتقال کرگئے
تھرمیں غذا کی کمی اور بیماریوں کے باعث مزید 5 بچے انتقال کرگئے

  

تھرپارکر(ڈیلی پاکستان آن لائن)تھرکے سول ہسپتال مٹھی  میں غذائیت  کی کمی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مزید 5 بچے انتقال کر گئے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق مرنے والے بچوں کی عمریں 5سال، 2سال، 7ماہ اور 2 بے نومولود ہیں، تمام بچوں کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے۔رواں ماہ مرنے والے بچوں کی تعداد 42 اور رواں سال میں 757 ہو گئی  ہے،جبکہ تھر کے اسپتالوں میں 50 سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔

مزید :

قومی -