وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کورونا کا شکار ،عبد العلیم خان نے دعا کے لئےہاتھ بلند کر لئے

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کورونا کا شکار ،عبد العلیم خان نے دعا کے ...
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کورونا کا شکار ،عبد العلیم خان نے دعا کے لئےہاتھ بلند کر لئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس صورتحال سے نجات دے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے نام اپنے پیغام میں سینیئر وزیرعبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب آپ کے لیے دعا گو ہیں۔سینیئر وزیر پنجاب نے کہا کہ کورونا دن بدن ملکی اور عالمی سطح پر زیادہ تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہم سب کو احتیاط کا دامن تھامنا ہوگا۔عبدالعلیم خان نے اس امید کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار مکمل طور پر صحت یاب ہو کر جلد اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -