"عمران نیازی نے  اپناگھربچایا، سیاست بچائی اور صادق و امین کا سرٹیفکیٹ لیا"

"عمران نیازی نے  اپناگھربچایا، سیاست بچائی اور صادق و امین کا سرٹیفکیٹ لیا"

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے  کہا ہے کہ  سلیکٹڈ عمران نیازی نے این آر او، این آر او کھیلنے  کی کوشش کی اور صرف 12 لاکھ کا معمولی جرمانہ دے کر گھر ریگولرائز کروالیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھاکہ یہ حکومت نہایت بے شرمی کے ساتھ جھوٹ بولتی ہے،حکومت کے بغل میں خود این آر او  اور زبان پر "این آر او نہیں دوں گا"ہے، پہلے آپ بنی گالہ رہائش کا حساب دیں۔انہوں نےکہا کہ آپ نے صرف 12 لاکھ کا معمولی جرمانہ دے کر گھر ریگولرائز کروالیا، یہ حق صرف سلطنت فراڈیہ، سلطنت مکریہ، سلطنت الزامیہ کے لیڈر عمران نیازی کو حاصل ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ آپ تو خود این آرا و یافتہ ہیں،اپناگھربچایا، سیاست بچائی اور صادق و امین کا سرٹیفکیٹ لیااور این آر او سے سلیکٹڈ حکمران بنے۔احسن اقبال کا کہنا تھاکہ اب وقت آگیا ہے کہ محاسبہ کیا جائے، پتہ چلے گا بندوبست کا دھرنا کیا ہوتا ہے اور عوام کا دھرنا کیا ہوتا ہے؟آپ کی کابینہ لوٹوں سے بھری ہوئی ہے، کام اور ڈراموں میں فرق ہوتا ہے، گھر بھیج کر دم لیں گے۔

مزید :

قومی -