جوڈیشل افسروں کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل مرحلہ وار مکمل کیا جائیگا،چیف جسٹس

  جوڈیشل افسروں کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل مرحلہ وار مکمل کیا جائیگا،چیف جسٹس

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمدقاسم خان نے عندیہ دیا ہے کہ وہ جوڈیشل افسروں کی ڈگریوں کی تصدیق کرائیں گے اور یہ عمل مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا،چیف جسٹس نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے امیدواروں اور ارکان کی ڈگریوں کی تصدیق کے لئے دائردرخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نسرین مجید چوہان کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے عدالت کوبتایا کہ لاہور بار ایسوسی ایشن کے الیکشن 9 جنوری کو ہونے جارہے ہیں اور پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں جعلی وکلاء نے ووٹ ڈالے گئے، وکیل کے مطابق جعلی وکلاء کی کثرت سے اصل وکلاء کا قانونی اور آئینی حق مجروح ہورہا ہے، عدالت سے استدعاہے کہ وکلا ء کی ڈگریوں کی تصدیق کرائی جائے۔

جوڈیشل افسر

مزید :

صفحہ آخر -