چیف جسٹس کاقصور بار کے صدارتی امیدوار کی قانون سے لاعلمی پراظہار ناراضگی، 50 ہزار جرمانہ عائدکر دیا

   چیف جسٹس کاقصور بار کے صدارتی امیدوار کی قانون سے لاعلمی پراظہار ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے قصور بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار کی قانون کے بارے میں لاعلمی پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے 50 ہزار روپے جرمانہ عائدکر دیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹرجسٹس محمد قاسم خان نے قصور بار کے صدارتی امیدوار فیض الرحمان کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار نے کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے باوجود اسے انتخابی فہرست میں شامل نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ لیگل پریکٹیشنر ایکٹ  کے تحت عدالت آنے سے پہلے داد رسی کا کون سا فورم ہے جس پر وکیل نے نفی میں جواب دیا اور کہا کہ انہیں علم نہیں، چیف جسٹس نے قرار دیا کہ وکلا ء کی ایسو سی ایشن کو تماشہ بنا دیا ہے،یہ نظام آ گیا ہے کہ لیگل پریکٹیشنر پڑھے بغیر وکلا ء کی نمائندگی کے لیے آ گئے۔

 صدارتی امیدوار

مزید :

صفحہ آخر -