مزدوروں کی تنخواہوں کے تنازعات کیلئے قائم عدالتوں کے بارے میں عبوری حکم امتناعی میں توسیع

 مزدوروں کی تنخواہوں کے تنازعات کیلئے قائم عدالتوں کے بارے میں عبوری حکم ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے مزدوروں کی تنخواہوں کے تنازعات کے حل کیلئے قائم عدالتوں کی قانونی حیثیت کے بارے میں دائردرخواست پر اپنے عبوری حکم امتناعی میں توسیع کردی،عدالت نے نجی بینک کی درخواست پر سماعت کی جس میں مزدوروں کی تنخواہوں کے تنازعات کے حل کیلئے قائم عدالتوں کی قانونی حیثیت پر اعتراض اٹھایا گیا ہے، وکیل کے مطابق پیمنٹ آف ویجز ایکٹ کی دفعہ کے تحت ان عدالتوں کا قیام غیر قانونی ہے، ان عدالتوں کے قیام کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

 حکم امتناعی

مزید :

صفحہ آخر -