حکم امتناعی کے باوجوددرسی کتب کیلئے ٹینڈرز کھولنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری سکولز سے جواب طلب

 حکم امتناعی کے باوجوددرسی کتب کیلئے ٹینڈرز کھولنے کیخلاف توہین عدالت کی ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے پہلی سے میٹرک تک کی درسی کتب کی خریداری کے لئے حکم امتناعی کے باوجود ٹینڈرز کھولنے کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری سکولز سہیل شہزاد ودیگر سے جواب طلب کرلیاہے،جسٹس عائشہ اے ملک نے نیو کالج پبلی کیشن کے مالک امان اللہ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ میرٹ پر پورا اترنے کے باجود پری کوالی فکیشن کے معیار کے مطابق ٹینڈر میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی۔عدالت سے استدعاہے کہ عدالتی حکم عدولی پر سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

سیکرٹری سکولز 

مزید :

صفحہ آخر -