لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان بار کونسل کے امیدواروں کی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم دیدیا

    لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان بار کونسل کے امیدواروں کی ڈگریوں کی تصدیق کا ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان بار کونسل کے امیدواروں کی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم دے دیا ہے،چیف جسٹس مسٹر جسٹس محمدقاسم خان نے عامر شاہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں پاکستان بار کونسل کے امید واروں کی ڈگریوں کی تصدیق کی استدعا کی گئی ہے، عدالت نے حکم دیا کہ اٹارنی جنرل پاکستان تمام امیدواروں سے 48 گھنٹوں میں دستاویزات لیں اور ان کی تصدیق کی جائے،فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ وہ جمہوری عمل کو نہیں روکنا چاہتے، اب کئی امیدوار تو ڈگری کی تصدیق کے ڈر سے اب الیکشن میں حصہ ہی نہیں لے رہے۔

 ڈگریوں کی تصدیق

مزید :

صفحہ آخر -