اپوزیشن استعفے دینے میں سنجیدہ تو آج ہی سپیکر کو پیش کر دے، عوام کو گمراہ نہ کرے: راجہ بشارت

اپوزیشن استعفے دینے میں سنجیدہ تو آج ہی سپیکر کو پیش کر دے، عوام کو گمراہ نہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نمائندہ خصوصی، لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر قانون،پارلیمانی امور و کوآپریٹوز راجہ بشارت نے کہا ہے تحریک انصاف کی حکومت چا ہتی ہے اپوزیشن اسمبلی میں آکر اپنا مثبت کردار ادا کرے اور اگر وہ استعفے دینے میں سنجیدہ ہے تو آج ہی سپیکر کو استعفے پیش کردے۔ پارٹی قیادت کو استعفے دینے کی کوئی قانون حیثیت نہیں بلکہ اس طرح اپوزیشن عوام کو بیوقو ف بنا رہی ہے۔ اگر اپوزیشن استعفے دیتی ہے توسپیکر انہیں قانون کے مطابق ڈیل کرینگے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت نے کہا دنیا نے دیکھا لاہور کا جلسہ ناکام تر ین تھا، عمران خان منتخب وزیراعظم ہیں اور عوام نے انہیں پانچ سال کیلئے منتخب کیا ہے، وہ کسی کی بچگانہ خواہش پر استعفیٰ نہیں دیں گے۔قبل ازیں بشارت راجہ سے پیر کے روز پنجا ب ٹیچرز یونین کے مذاکرات کامیاب ہو گئے جس پر اساتذہ نے احتجاج موخر کردیا، وفد کی سر براہی چوہدری سرفراز نے کی جبکہ رانا لیاقت اور محمد عمران سمیت دیگر عہدیداران بھی وفد میں موجود تھے۔ پنجاب ٹیچرز یونین نے اپنے مسائل کے حوالے سے وزیر قانون کو آگاہ کیا۔راجہ بشارت نے کہا جب پنجاب ٹیچرز یونین کے مطالبات مشاورت سے حل کیے جاسکتے ہیں تو پھر اساتذہ کرام کا قانو ن ہاتھ میں لینامناسب نہیں، آج کی میٹنگ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اعتماد میں لے کر جلد فیصلہ کیا جائیگا۔ موجودہ حکومت نے سر کاری ملازمین کے سالہا سال پرانے کئی مطالبات پورے کیے ہیں، اسی طرح اساتذہ کرام کے جائز مطالبات کے حل کیلئے بھی ہر ممکن اقدا مات کریں گے۔ ٹیچرز نمائندگان نے کہا مطا لبا ت سننے پرہم وزیر اعلیٰ اور وزیر قانون کے مشکور ہیں اور ہمارا پنجاب حکومت پر اعتماد بڑھا ہے۔
راجہ بشارت

مزید :

صفحہ آخر -