پرائیویٹ سیکٹر کے حجاج بھی ہمارا حصہ،سر پرستی جاری رکھیں گے، پیر نور الحق

   پرائیویٹ سیکٹر کے حجاج بھی ہمارا حصہ،سر پرستی جاری رکھیں گے، پیر نور الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) کراچی میں ہوپ سندھ زون کے نئے دفتر کے افتتاح کی رنگا رنگ تقریب، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے مرکزی چیئرمین ہوپ یاور عباس ممدانی کے ساتھ فیتہ کاٹ کر ہوپ کے دفتر کا افتتاح کیا۔ سند ھ زون کے چیئرمین محمد عفان ذیشان، سابق چیئرمین نذیر احمد، محمد سعید ایگزیکٹو ممبران زعیم صدیقی سمیت کراچی کے سینئر حج آرگنائزر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ہوپ کے نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر ہوپ کے ذمہ داران کو مبارک باد دی اور کہا پرائیویٹ سیکٹر کے حجاج بھی ہمارا حصہ ہیں پرائیویٹ سکیم نے مرحلہ وار اپنے آپ کو بہتر بنایا ہے جو بڑا حوصلہ افزاء بات ہے ہم سرپرستی جاری رکھیں گے چیئرمین ہوپ یاور عباس ممدانی نے پیر نور الحق قادری کی ضیوف الرحمن کے لیے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا حج 2021ء کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کا کوٹہ 50فیصد کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہم سعودی ایس او پیز کے مطابق حج آپریشن کر سکتے ہیں اس لیے ہمیں موقع دیا جائے، مرکزی چیئرمین ہوپ نے کہا ہم نے ہمیشہ سعودی تعلیمات کی روشنی میں وزارت مذہبی امور کی زیر نگرانی میں کام کیا ہے حج پالیسی 2021ء کے لیے ہوپ کو مشاورت میں شامل کیا جائے انہوں نے کہا حج و عمرہ ایکٹ کوحتمی شکل دینے کے لیے ہوپ کو مشاورت کا حصہ بنایا جائے۔ 
 پیر نور الحق

مزید :

صفحہ آخر -