عمران نیاز ی آپ این آر او سے سلیکٹیڈ حکمران بنے،احسن اقبال 

 عمران نیاز ی آپ این آر او سے سلیکٹیڈ حکمران بنے،احسن اقبال 

  

نارووال(نامہ نگار) سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج سلیکیڈ عمران نیازی اور ان کے وزیروں نے ایک بار پھر این آر او این آر او کھیلنے کی کوشش کی، یہ حکومت نہائت بے شرمی کے ساتھ جھوٹ بولتی ہے اس کی بغل میں خود این آر او ہے،اور زبان پہ این آرو نہیں دوں گاہے،عمران نیازی پہلے آپ بنی گالا رہائش کا حساب دیں آپ نے صرف 12 لاکھ کا معمولی جرمانہ دے کر گھر ریگولرائز کر وا لیا عام عوام کے گھر مسمار کر دیے گئے اوراپنے لیے قانون تبدیل کر دیا گیا،یہ حق صرف سلطنت فراڈیہ،سلطنت مکریہ،سلطنت الزامیہ کے لیڈر عمران نیازی کو حاصل ہے کیونکہ عمران نیازی کی غیر قانونی تعمیر پر کوئی بلڈوزر نہیں چل سکتا،احسن اقبال نے کہا کہ اعلیٰ حضرت یہ دعوی ٰکرتے تھے کہ وہ رول آف لاء کے چیمپئن ہیں لیکن انہوں نے اپنے گھر کے لیے قانون تبدیل کر لیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ میں اعلان کرتا ہوں ان کو جواب دینا پڑے گا،جوجو اس غیر قانونی کام میں ملوث ہے اس کو کل قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گاجب عمران نیازی کی حکومت جائے گی تو اس سرٹیفیکیٹ کی دوبارہ تحقیق کی جائے گی انہوں نے کہا کہ آپ تو خود این آرا و یافتہ ہیں،این آر او سے اپنا گھر بچایا،این آر او سے سیاست بچائی، صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ لیاآپ این آر او سے سیلکٹیڈ حکمران بنے،اب اپوزیشن کو کہتے ہیں این آر او مانگتی ہے عمران نیازی صاحب نہ آپ این آر او دے سکتے ہیں نہ آپ مجاز ہیں سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن نے کہا کہ میں نے کل احتساب عدالت پیش ہونا ہے، میرا مطالبہ ہے کہ میرے مقدمے کو ٹی وی پر لائیو دکھایا جائے ہم پر جھوٹے مقدمات بنا کر آپ کب تک اپنی نااہلی اور ناکامی پر پردہ ڈالو گے؟ میں پہلے بھی حکومت کو چیلنج کر چکا ہوں کہ ہم پر ایک روپے کرپشن یا مالی فائدہ ثابت کریں اب وقت آگیا ہے کی آپ کا محاسبہ کیا جائے عمران نیازی آپ ناتجربہ کار،اناڑی،نااہل اور نالائق ہیں، آپ سیکھنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتے کیونکہ آپکے ذہن میں صرف نفر ت اور حسد بھرا ہوا ہے آ پ قوم کو دھوکہ دینے کی بجائے استعفیٰ دیں ہم نے آپ سے این آر او نہیں لینا حساب ضرور لینا ہے انہوں نے کہا کہ جب ملک بھر سے قافلے نکلیں گے اور انکا رخ اسلام آباد کی طرف ہوگا تب آپ کو فرق کا پتہ چلے گا کہ بندوبست کے دھرنے اور عوام کے دھرنے کیا ہوتا ہے پی ڈی ایم کا لانگ مارچ فیصلہ کن ہو گا آپ کی کابینہ لوٹوں سے بھری ہوئی ہے آپ پاکستان کے نالائق اور نااہل ترین لوٹوں کو جمع کر کے ملک تباہ کر رہے ہیں آپ بتائیں آپ کے لنگر خانے کدھر گئے؟کام اور ڈراموں میں فرق ہوتا ہے،آپ کو گھر بھیج کر دم لیں گے ٹوئٹر سے سی پیک نہیں چلتا،آپ اس قابل نہیں ہیں پاکستان کے مسائل کا حل نئے انتخابات ہیں پی ڈی ایم اے اس ملک کو آپ سے بچانے کیلئے نکلی ہے۔

احسن اقبال

مزید :

صفحہ آخر -