حج اور عمرہ بند ہونے سے اربوں کا نقصان، حکومت ٹورازم فیس، ٹیکس معاف کرے: ہوپ پنجاب 

حج اور عمرہ بند ہونے سے اربوں کا نقصان، حکومت ٹورازم فیس، ٹیکس معاف کرے: ہوپ ...

  

 لاہور (انٹر ویو میاں اشفاق انجم تصاویر ایوب بشیر) ٹریول، عمرہ اور حج ٹریڈ کو بچانے کیلئے یونائیڈڈ گروپ ہوپ پنجاب نے حکومت سے مدد مانگ لی۔ ائیرلائنز آپریشن معطل ہونے عمرہ اور حج نہ ہونے کی وجہ سے ٹریڈ کو اربوں روپے کا نقصان ہزاروں افراد بے روزگار، سینکڑوں دفاتر بند ہو چکے ہیں حکومت نے اب تک کوئی ریلیف نہیں دیا بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں ایک سال کے لیے ٹورازم فیس، سالانہ ٹیکس، پی آر اے ٹیکس معاف کیا جائے، یونائیڈ ڈگروپ کے چیئرمین چوہدری عادل کی طرف سے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے مرکزی چیئرمین چوہدری عادل،چیف آرگنائزر سعید احمد ملک، فاؤنڈر ممبر اور الصبور گروپ کے چیئرمین چوہدری بشیر احمد نے کہا ہے کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان ٹریول، عمرہ اور حج ٹریڈ کو ہوا ہے۔ حکومتی ریلیف نہ ملنے کی وجہ سے ٹریڈ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ چوہدری عادل نے کہا ٹورازم ڈیپارٹمنٹ بھی دو عملی کا شکار ہے اسلام آباد اور کے پی کے میں ریلیف دیتے ہوئے ایک سال کی ٹورازم فیس معاف کر دی ہے، بلوچستان اور پنجاب میں معاف نہیں کی گئی۔ وزیر اعظم نوٹس لیں اور فوری بلاسود قرضے دینے کا اعلان کریں ہزاروں خاندان فاقوں پر مجبور ہیں۔ حج اور عمرہ بند ہونے کہ وجہ سے سینکڑوں دفاتر بند اور ہزاروں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔ چیف آرگنائزر سعید احمد ملک نے چاروں صوبائی وزیر اعلیٰ سے فوری طور پر ٹورازم لائسنس فیس کی معافی اور پی آر اے ٹیکس کی معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ چوہدری بشیر احمد نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے ٹریڈ کی ڈوبتی ناؤ کی بچانے کے لیے مداخلت کریں اور ٹریول عمرہ اور حج ٹریڈ کو بچائیں ایک سال کے لیے ٹیکس فری کیا جائے۔  

مزید :

صفحہ آخر -