سوشل میڈیا نئے رولز کیخلاف ایک اور درخواست پرپی ٹی اے کو نوٹس 

      سوشل میڈیا نئے رولز کیخلاف ایک اور درخواست پرپی ٹی اے کو نوٹس 

  

 اسلام آ باد (آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا کے نئے رولز کیخلاف ایک اور درخواست پر بھی پی ٹی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے خاتون صحافی عنبر شمسی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے 13رولز اور پاکستان الیکٹر ا نک کرائم ایکٹ کی سیکشن 37ون کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست میں پی ٹی اے کو غیر قانونی طور پر مختلف ایپلی کشن پر پابندی لگانے سے روکنے کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے درخواست کو پہلے سے زیرِ سماعت درخواستوں کیساتھ مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پی ٹی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔ سوشل میڈیا قواعد کیخلاف مرکزی درخواستیں 25جنوری کو سماعت کیلئے مقرر ہیں۔

پی ٹی اے نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -