جماعت اسلامی نے جب بھی سولو فلائٹ کی ہمیشہ کریش ہوئی، ساجدمیر

   جماعت اسلامی نے جب بھی سولو فلائٹ کی ہمیشہ کریش ہوئی، ساجدمیر

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ پروفیسر ساجد میر نے کہا  ہے کہ جماعت اسلامی نے جب بھی سولو فلائٹ کی ہمیشہ کریش ہوئی،انہیں پی ڈی ایم پر تنقید سے پہلے سولوفلا ئٹ کی بنا پر ملنے والی اپنی ناکامیوں پر غور کرنا ہوگا۔ اس امر کا اظہار انہوں نے مرکز راوی روڈ میں ڈاکٹر عبدالغفور راشد کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سراج الحق کے اس بیان کہ پی ڈی ایم ہوائی فائرنگ کررہی ہے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے جب بھی تنہا پرواز کی ناکام ہو ئی۔ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ ضروری نہیں کہ جلسوں یا جلوسوں سے استعفیٰ مل جائے۔پی ڈی ایم کی تحریک سے ری الیکشن یا مڈٹرم الیکشن ہی ہو جائیں تو بڑی کا میابی ہو گی۔ مجھے یقین آئندہ انتخابات کے بارے میں فریم ورک بھی بدلے گا۔اگر الیکشنز نہیں ہوتے تو وقت آئے گا کہ پس پردہ لوگوں کو مذاکرات کرنا ہوں گے فوج، سٹیبلشمنٹ عرف محکمہ زراعت کی مداخلت الیکشنز میں ختم ہوگی۔ استعفوں کے متعلق حکومت کایہ کہنا کہ ہمیں ان کی پروا ہ نہیں جبکہ حالات بتا رہے ہیں کہ حکومت پی ڈی ایم کی تحریک سے پریشان ہے، اگر پریشان نہیں تو تحریک کی راہ میں رکاوٹیں کیوں کھڑی کرتے ہیں اور جس طرح لاہور کے جلسے میں کیا گیا بظاہر کہا گیا کوئی رکاوٹ نہیں آپ آئیں اور جلسہ کریں مگر سب جانتے ہیں کہ روٹی والوں سے روٹی بند کروائی گئی کرسیوں والے سے کرسیاں بند کروائی گئیں۔ میدان میں پہلے پانی چھوڑا گیا اس کے بعد جو بھی کوشش ہو سکتی لوگوں کو روکنے کی  اپنی اپنی جگہ تحصیلوں میں شہروں میں کارکنوں کو روکنے کی انہوں نے کی۔ ضمنی انتخابات میں شرکت کا فیصلہ پی ڈی ایم کے سربراہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

 علامہ ساجدمیر

مزید :

صفحہ آخر -