حاجیوں کیساتھ فراڈکے ملزم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری خارج 

حاجیوں کیساتھ فراڈکے ملزم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری خارج 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے حاجیوں کے ساتھ فراڈ کرنے کے مقدمہ کے ملزم محبوب احمد کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری خارج کردی۔چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ اللہ تعالیٰ معاف کرے،لوگ اتنے بے رحم ہوگئے ہیں کہ حاجیوں کو بھی معاف نہیں کرتے،آپ جیسے لوگوں کی ضمانت میں تو منظور نہیں کرسکتا، جو اللہ کے گھر کی زیارت کے لئے جانا چاہتے تھے آپ نے ان کو بھی نہیں چھوڑا، حج کے نام پر فراڈ کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جاسکتا، فاضل جج نے مذکورہ بالاریمارکس کے ساتھ ملزم محبوب احمد کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کردی۔

 فراڈکا ملزم 

مزید :

صفحہ آخر -