سعودی عرب کبھی بھارت کو پاکستان  پر ترجیح نہیں دے گا،معید یوسف 

   سعودی عرب کبھی بھارت کو پاکستان  پر ترجیح نہیں دے گا،معید یوسف 

  

 اسلام آباد (این این آئی)  معاون خصوصی معیدیوسف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کبھی بھی بھارت کو پاکستان پر ترجیح نہیں دیں گے۔ایک انٹریومیں انہوں نے کہا کہ بھارتی عزائم سے عالمی برادری کو آگاہ کیا ہے،ان ممالک سے بھی بات کی،جن سے بھارت رابطے میں تھا۔ وزیراعظم عمران خان بھی مودی سرکار کو واضح کر چکے ہیں کہ بھارت نے فالس فلیگ کی دوبارہ غلطی کی تو بھرپورجواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یو این گاڑی پر فائرنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت نے ایل او سی پر جان بوجھ کر یو این کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

معید یوسف 

مزید :

صفحہ آخر -