ایران نے گرفتار 29پاکستانیوں کو نوکنڈی کے مقام پر ڈی پورٹ کردیا

    ایران نے گرفتار 29پاکستانیوں کو نوکنڈی کے مقام پر ڈی پورٹ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نوکنڈی (آئی این پی) ایرانی حکام نے گرفتار 29 پاکستانیوں کو نوکنڈی کے مقام پر ڈی پورٹ کردیا۔ لیویز حکام کے مطابق  ڈی پورٹ تمام پاکستانی غیر قانونی طور پر ایرانی سرحدی حدود عبور کرکے ایران میں داخل ہوئے تھے۔ ایرانی حکام نے گرفتار پاکستانیوں کو راہداری گیٹ پر پاکستانی سرحدی فورس لیویز کے حوالے کیا۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ لیویز اہل کاروں نے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کو مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق گرفتار پاکستانیوں کا تعلق صوبہ پنجاب اور دیگر علاقوں سے ہے۔
ایران 

مزید :

صفحہ آخر -