پنجاب اسمبلی، 5آرڈیننس کی مدت میں توسیع، اپوزیشن کا احتجاج، فیصلے نہیں ماننا تو اسمبلی بند کر دیں: سپیکر

    پنجاب اسمبلی، 5آرڈیننس کی مدت میں توسیع، اپوزیشن کا احتجاج، فیصلے نہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس اڑھائی گھنٹے کی تاخیر سے سپیکر پرویزالٰہی کی صدارت میں شروع ہوا اجلاس میں محکمہ محنت و انسانی وسائل کے بارے میں سوالوں کے جووابات متعلقہ وزیر عنصر مجید نے دئیے، وقفہ سوالات کے دوران سپیکر نے مفاد عامہ کے منصوبے کے فنڈز کی عدم دستیابی کے حوالے سے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کیا کررہی ہے اسمبلی سے پاس کردہ بجٹ کیوں نہیں جاری کیا جا رہا؟ اگر اسمبلی کے فیصلوں کو نہیں ماننا تو اس اسمبلی کا کیا فائدہ اسے بند کر دیاجائے،انہوں نے کہا کہ فنانس کمیٹی آف ڈویلپمنٹ منصوبوں کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہے،حکومت کیا کررہی ہے پی ٹی آئی حکومت کا اسی وجہ سے کوئی منصوبہ سامنے نہیں آرہا،وزیر آباد کارڈیالوجی منظور شدہ بجٹ چھ ماہ سے نہیں دیاجارہا کیا فائدہ ایسے بجٹ کا جو کمیٹیوں میں گھومتا رہے۔وزیر اعظم عمران خان نے بھی اس منصوبے کا افتتاح کیاتھا، میں نے وزیر اعلی پنجاب کو بھی کہا لیکن وزیر آباد کارڈیالوجی کا کچھ نہیں بنا،جس کے جواب میں حکومتی وزیر راجہ بشارت نے کہا کہ سپیشل کمیٹی نمبر بارہ کے سپرد یہ معاملہ کر دیا، ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خان نے ایوان میں نکتہ اعتراض پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف سیف کھوکھر کا گھر غیر قانونی قرار پاتا ہے،دوسری طرف وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوتا ہے وزیراعظم صدارت کرتے ہیں اور سی ڈی اے کا زوننگ بل پیش ہوتا ہی اس زوننگ قانون میں بنی گالہ کی ریگوکرائزیشن کیلئے کارروائی کی جاتی ہے،وزیراعظم کو چاہیے تھا اس کابینہ اجلاس کی صدارت نہ کرتے،انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک سو چھ روپے مربع فٹ قیمت لگائی گئی اور کل بارہ لاکھ قیمت لگا کر بنی گالہ کی300کینال کے گھر کوریگو لرائز کردیا گیا۔نکتہ اعتراض پر پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ میں نے کبھی لطیفہ نہیں سنایا میں نے ہمیشہ اقوال زریں سنایا ہے،وزیرتعلیم کو آج تک یہی نہیں پتہ لطیفہ کیا ہوتا ہے اور اقوال زریں کیا ہوتا ہے،اپوزیشن کے متعلق جو  پنڈورا بکس ہے وہ کیوں چھپا حکومت چھپا رہی ہے، موجودہ حکومت دو سال سے چو ر چور بول رہی ہے حکومت سلائی مشین کی کمائی کھائے کوئی مسئلہ نہیں بنی گالہ ریگولرائز کرائے کوئی گل نہیں،ڈھائی سال تک کاشتکاروں اور دکانداروں کو لوٹا گیا۔میں بنی گالا اور انکروچمنٹ کو نہیں چھیڑوں گا،وزیر قانون راجہ بشارت نے آرڈیننس کی مدت میں توسیع کیلئے تحریک ایوان میں پیش کی، جس کی ایوان نے منظوری دیدی، جس کے بعد پنجاب اسمبلی نے پانچ ترمیمی آرڈیننس کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی،راجہ بشارت نے آرڈیننسز کی مدت میں نوے روز توسیع کی قرارداد پیش کی،اس دوران اپوزیشن نے ایوان میں شور شرابہ،ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور نعرے  لگاتے رہے اسی شور شرابے میں حکومتی بزنس ایوان میں پیش کیا گیا، شوگرفیکٹریز آرڈیننس کی مدت میں توسیع کی قرارداد کثرت رائے سے منظورکی گئی اسی طرح  پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کی مدت میں بھی توسیع دی گئی  دی کمپنیز پرافٹ آرڈیننس کی  مدت میں بھی نوے دن کی توسیع کر دی گئی، پنجاب اووسیز کمیشن  ترمیمی آرڈیننس کی مدت میں بھی توسیع دے دی گئی،  پنجاب ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس  ترمیمی آرڈیننس، پنجاب ٹورسٹ گائیڈ آرڈیننس بھی،پنجاب بورڈ آف ٹیکنکل ایجوکیشن ترمیمی آرڈیننس بھی اجلاس میں پیش کئے گئے، اجلاس میں  چار  مسودات قانون بھی  متعارف کرائے گئے دی پنجاب پرائیویٹائزیشن بورڈ بل،پنجاب ڈرگز بل، کام کے مقام پر خواتین کو ہراساں کرنے سے روکنے  اور ساوتھ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  ڈیرہ غازی خان کا بل بھی ایوان  میں پیش کر دیا گیا۔اپوزیش کے گو نیازی گو کے نعرے،اپوزیشن کے اسی شور شرابے میں اجلاس کا ایجنڈا مکمل ہوگیا جس کے بعد سپیکر نے اجلاس آج دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
پنجاب اسمبلی

مزید :

صفحہ آخر -