پنجاب میں کہیں بھی گندم، آٹے کی کہیں کوئی قلت نہیں، علیم خان

      پنجاب میں کہیں بھی گندم، آٹے کی کہیں کوئی قلت نہیں، علیم خان

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) سینئر وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری سطح پر گندم کی خرید و تقسیم کا ایسا نیا میکنزم تشکیل دیا جائے جس میں ضرورت مند صارفین کو آٹے پر زیادہ سے زیادہ سبسڈی فراہم کی جا سکے۔انہوں نے محکمہ خوراک کو دسمبر کے آخر تک نئے سسٹم کیلئے سفارشات کو حتمی شکل دینے کا حکم دیا ہے جس کی منظور ی وزیر اعظم عمران خان دیں گے۔وہ 90شاہراہ قائد اعظم پر پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے گندم کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی، سیکرٹری خوراک اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی اور گندم و آٹے کی موجودہ صورتحال،نئی پالیسی اور سبسڈی کے نظام پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے اجلاس میں بتایا کہ گندم درآمد کے فیصلے سے صوبے بھر میں صورتحال معمول پر آ چکی ہے اور پنجاب میں کہیں بھی گندم و آٹے کی کہیں کوئی قلت نہیں،درآمدی گندم کے20میں سے8جہاز پہنچ چکے ہیں جن میں سے 7کی گندم فلور ملز میں تقسیم کی جا چکی ہے جبکہ یہ سلسلہ فروری تک جاری رہے گا اور مجموعی طور پرپنجاب کے لئے درآمدی گندم میں سے11لاکھ 38ہزار میٹرک ٹن گندم فلور ملز کو دی جائے گی۔

 عبدالعلیم خان

مزید :

صفحہ آخر -