پی ٹی آئی حکومت نے اڑھائی سال میں 14ارب ڈالر قرض لیا: مریم اور نگزیب

  پی ٹی آئی حکومت نے اڑھائی سال میں 14ارب ڈالر قرض لیا: مریم اور نگزیب

  

 اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ڈھائی سال میں 14 ارب قرض لیا، اپوزیشن کے کیخلاف کردار ادا کرنے کے سوا حکومت نے کچھ نہیں کیا، سیاسی انتقام کی پاداش میں ملک کو تباہ کیا گیا، ملک میں ڈاکہ ڈالنے سے مہنگائی ختم نہیں ہو گی، جب مافیاز حکومت چلائیں گے تو مہنگائی جاری رہے گی، وزیراعظم کاغذ لہرا کر کہتے ہیں یہ کارکردگی ہے۔ پیر کو ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستانی عوام سوال کر رہے ہیں کہ کیا ملک اور سرکاری اداروں میں کرپشن ختم ہو گئی ہے، لیکن اس کا جواب نہیں میں ہے جس کا ثبوت، چینی چوری، جس میں 400 ارب کا ڈاکہ ڈالا گیا، 122 ارب ایل این جی میں ڈاکہ ڈالا، اربوں روپے کی دوائی چوری ہو گئی، بی آر ٹی منپشاور میں 126 ارب روپے، بلین ٹری سونامی، ان تمام سرکاری پروجیکٹس میں کرپشن ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو 90دن میں کرپشن ختم ہونی تھی آج اڑھائی سال میں ختم نہیں ہوئے ہیں، حکومت نے احتساب کے نام پر سیاسی انتقام لیاگیا اور ملکی معیشت کو تباہ کر دیا گیا، آج ملک میں اڑھائی سال کرپشن مزید بڑھ گئی ہے، مہنگائی 14 فیصد ہو گئی ہے، ملک میں کرپشن بڑھنے اور مہنگی اضافے کی وجہ مافیا حکومت کی وجہ سے ہے، ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا گیا ہے، 5.8فیصد پر ترقی کرتا ملک آج منفی 0.4فیصد پر ہے، 40فیصد روپیہ گرا ہے اور عوام ٹیکس بھی نہیں دے رہی ہے،۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے کرپشن کو بچانے کے کمیشن بناتے ہیں اور پھر لہرا کر دیکھاتے ہیں کہ عمران خان کا یہ بڑا اقدام ہے لکین آج تک جہانگیر ترین، خسرو بختیار، آصف کیانی کو گرفتار نہیں کیا گیا، عمران خان خود کسی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے کیونکہ عوام کے جیبوں میں ڈاکہ عمران خان کے فیصلوں کے ذریعے ڈالا جا رہا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈھائی سال میں ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے حکومت نے 60لاکھ لوگوں کو بے روزگار کیا ہے،ڈھائی سال صحت اور تعلیم کا نظام میں کوئی بہتری آنے کے بجائے، مفت علاج ختم کردیا گیا اور تعلیم کابجٹ آدھاکر دیا گیا جبکہ یہ وہ ٹھیکیدار تھے جنہوں نے تعلیم اور صحت کو بہتر کرناتھا، ڈھائی سال میں ملک میں ایک میگاواٹ بجلی تک نہیں بنائی ہے، گیس 800روپے فی یونٹ سے 14سو روپے فی یونٹ تک پہنچا دی گئی ہے۔

مریم اورنگزی

مزید :

صفحہ آخر -