سرور فاؤنڈیشن ملک کی سب سے بڑی غیر سیاسی نتظیم ہے: گورنر پنجاب 

سرور فاؤنڈیشن ملک کی سب سے بڑی غیر سیاسی نتظیم ہے: گورنر پنجاب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 چیچہ وطنی،غازی آباد(نامہ نگار، نمائندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سرور فاؤنڈیشن پاکستان کی سب سے بڑی غیر سیاسی تنظیم ہے جو صوبے بھر میں 20لاکھ سے زائد افراد کو روزانہ پینے کا صاف اور میٹھا پانی فراہم کر رہی ہے جس کا دائرہ کاروسیع کیا جارہا ہے، دنیا اور آخرت میں کامیابی انسانیت کی خدمت میں ہے، مال دولت جمع کرنے میں نہیں،تاریخ میں کوئی ایسا شخص نہیں گزرا جس سے  دولت اور جاہ و جلال کی وجہ سے عوام محبت کریں بلکہ ہمیشہ ان لوگوں کو یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے خدمت خلق کی - تعلیم اور صحت دو ایسے شعبے ہیں جن میں مخیر حضرا ت بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکتے ہیں تا کہ صحیح معنوں میں ملک و قوم کی خدمت کی جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  سرپرست القلم ایجوکیشنل کمپلیکس غازی آباد راجہ نصیر احمد کیانی،صدر چوہدری غلام دستگیر سہو کی دعوت پرالقلم ٹرسٹ غازی آباد چیچہ وطنی کے تحت بنائے گئے سکول کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما رائے حسن نواز خاں، ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر، اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی شاہد ندیم رانا، سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری وحید اصغر ڈوگر، ضلعی رہنما پی ٹی آئی  راؤ محمد اسلم، ڈی ایس پی چیچہ وطنی ساجد محمود گوندل،حافظ محمد زکریا،،چوہدری محمد افضل،ڈاکٹر علی احمد، جنرل سیکرٹری القلم ایجوکیشنل کمپلیکس محمد سعید جوئیہ،سینئر نائب صدر راجہ توصیف ظفر،فنانس سیکرٹری راجہ طاہر محمود، انجیر ضیاء الاسلام سہو،سردار محمد شریف ڈوگر چوہدری عبدالحمید گجر، رانا عثمان ممتاز سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔انہوں نے بریگیڈئر شبیر کیانی مرحوم کی خدمات کو سراہا جنہوں نے غازی آباد میں القلم ٹرسٹ قائم کر کے علاقے کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کا بیڑا اٹھایا -گورنر نے عوامی مطالبے پر ضلع ساہیوال کی حدود میں چیچہ وطنی بورا روڈ کو ڈبل کرانے کا  بھی وعدہ کیا -
گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -