پاکستان کی ملکیت نیویارک کا تاریخی روزویلٹ ہوٹل 94 سال بعد بند

  پاکستان کی ملکیت نیویارک کا تاریخی روزویلٹ ہوٹل 94 سال بعد بند

  

 نیویارک(آئی این پی)قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی ملکیت نیویارک کے تاریخی ہوٹل کو 94 سال بعد بالاخر بند کر دیا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ہوٹل خسارے میں تھا۔روزویلٹ ہوٹل انتظامیہ نے نیویارک کے حکام کو ہوٹل کی بندش سے آگاہ کر دیا ہے۔ کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد ہوٹل خسارے میں چل رہا تھا۔ ہوٹل بند ہونے سے چار سو اکتیس افراد نوکریوں سے محروم ہو گئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ہوٹل کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان رواں ماہ مارچ میں ہوا تھا۔ 

 روزویلٹ

مزید :

صفحہ آخر -