پنجاب کے 7مدراینڈ چائلڈ ہسپتال گیم چینجرثابت ہونگے،یاسمین راشد 

      پنجاب کے 7مدراینڈ چائلڈ ہسپتال گیم چینجرثابت ہونگے،یاسمین راشد 

  

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے گنگارام ہسپتال کی عمارت میں زیرتعمیر مدرراینڈ چائلڈ ہسپتال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عامرزمان خان،ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹر احتشام، پروجیکٹ ڈائریکٹر و محکمہ بلڈنگ کے افسران موجودتھے۔افسران نے صوبائی وزیرکو مدراینڈ چائلڈہسپتال کی تعمیر،فنڈزکی فراہمی اور ہسپتال مکمل کرنے کے ہدف کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیرکیلئے وافرفنڈزدستیاب ہیں۔نیامدراینڈ چائلڈ ہسپتال ہزارں ماؤں اور بچوں کی جان بچانے کا ذریعہ بنے گا۔وزیراعظم عمران خان مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کاویژن دے کرپنجاب کے کروڑوں افرادکی دعائیں سمیٹ رہے ہیں۔ پنجاب کے 7مدراینڈ چائلڈ ہسپتال انشاء اللہ گیم چینجرثابت ہونگے۔پنجاب میں ماں اور بچے کی صحت کویقینی بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد 

مزید :

صفحہ آخر -