پیغام پاکستان قومی بیانیہ بن چکا، اس سے نفرتوں کا خاتمہ ہو گا: ڈاکٹر قبلہ ایاز

    پیغام پاکستان قومی بیانیہ بن چکا، اس سے نفرتوں کا خاتمہ ہو گا: ڈاکٹر قبلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آئی این پی) سابق چیئر مین اسلامی نظریاتی کو نسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ پیغام پاکستان قومی بیانیہ بن چکا ہے جس سے محبت، امن، اور نفرتوں کا خاتمہ ہے پیغام پاکستان دہشتگردی کے خلاف اور خاتمے کیلئے موثر ثابت ہوا۔وہ پیر کے روز اسلام آباد میں نیشنل بک فانڈیشن، وزارت تعلیم اور سی پی ایڈی کے اشتراک سے سماجی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لئے قومی و علمی سینیمار سے خطاب کر رہے تھے سیمینار میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے خطاب لرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سماجی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے لئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گاپیغام پاکستان قومی بیانیہ بن چکا ہیپیغام پاکستان کو فرد فرد تک پہنچنا چاہیے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ ملک میں امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے قومی بیانیے کی تشکیل نو اور اسے آگے لیکر جانا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہپاکستان مشکلات   کے باوجود تین محاذوں پرکھڑا رہا ہے کرتار پور کوری ڈور نے تمام حلقوں کو لاجواب کر دیا ہے جو پاکستان کو عدم برداشت  کے حوالے سے بدنام کرنا چاہتے تھے۔ آج لمبے عرصے کے بعد دنیا تسلیم کر چکی ہے پاکستان امن کا گہوارہ ہے۔۔زلمی خلیل زاد کا پاکستان آنا جانا معمول ہو گیا ہے۔
قبلہ ایاز

مزید :

صفحہ آخر -