سپریم کورٹ بنی گالا محل کیلئے الگ قانون کا نوٹس لے، نفیسہ شاہ

  سپریم کورٹ بنی گالا محل کیلئے الگ قانون کا نوٹس لے، نفیسہ شاہ

  

 اسلام آباد(آئی این پی) پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم عمران خان کے بنی گالہ گھر کوجائز تعمیرات قرار دینے کو مسترد کردیا۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ ہزاروں گز ناجائز تعمیرات کو قانونی شکل دینا مذاق ہے۔ ایک بیان میں سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد میں غریبوں کے ہزاروں گھر مسمار کیے، یہ کیسا ملک ہے جہاں ایک شخص کیلئے الگ اور غریبوں کیلئے الگ قانون ہے، سپریم کورٹ بنی گالا محل کیلئے الگ قانون کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ جو چیز غریبوں کیلئے غیر قانونی ہے،عمران خان کیلئے کیسے قانونی ہے؟،بنی گالا سے ہزاروں درختوں کی کٹائی پر قانون کیوں خاموش ہے، جن غریبوں کی جھونپڑیاں مسمار کی گئیں ہیں ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

نفیسہ شاہ

مزید :

صفحہ آخر -