بنی گالا پر اساتذہ پر تشدد کی مذمت ہے،ڈاکٹراسحاق منصوری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ شعبہ تعلیم کے ڈائریکٹرپروفیسر ڈاکٹر اسحاق منصوری نے بنی گالا پر اپنے جائز حقوق کیلئے پُرامن احتجاج کرنے والے ہزاروں اساتذہ پر بدترین پولیس تشدد لاٹھی چارج اور آنسوگیس کی شیلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کی دعویدار تحریک انصاف کی حکومت نے بے انصافی کے خلاف احتجاج کرنے والے اساتذہ پربدترین تشدد کرکے آمریت اورمودی سرکارکی کشمیریوں پرتشدد کی یاد تازہ کردی ہے۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ عمران خان انصاف کے نام سے اقتدار میں آئے ہیں اگر وہ واقعی ملک میں قابل ذکر انصاف کرتے توآج ہزاروں اساتذہ کو بنی گالا کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور نہ ہونا پڑتا، جائز حقوق کیلئے احتجاج کرنے والے اساتذہ پر بدترین تشدد نے آمریت کو بھی مات دیدی ہے۔ پاکستانی قوم ان کو محمد بن قاسم اور محمد علی جناح قائد اعظم کی طرح اپنا ہیرو بنالیتی،عمران خان کرپٹ اور جاگیرداروں اور بھتہ خوروں اور چینی اور آٹا مافیا سے اپنی پارٹی کو پاک صاف بنا کر ان سے آپنی جان چھڑانے کا قدم اٹھا لیں ورنہ یہ مافیا ان کو مستقل طور پر مختف مسائل میں الجھاکر اپنا کرپشن کاروبار جاری رکھیں گے اب بھی وقت ہے کہ وہ ڈھائی سالہ دور اقتدار میں کی جانے والی غلطیوں سے سبق سیکھ کر عوام کے دکھوں کا مداوا کریں، اپوزیشن سے زیادہ خطرناک لوگ ان کے آس پاس موجود ہیں جو ان کو عوام دشمن فیصلے کرنے کے مشورے دے رہے ہیں۔انہوں نے زوردیاکہ احتجاجی اساتذہ کرام سے مذاکرات کے لئے باکردار اور با صلاحیت لوگوں کی ذمہ داری لگائی جائے تو مسئلہ جلد ہی حل ہوجائے گا۔