شیخوپورہ، الاٹ شدہ سرکاری زمینوں کے ریکارڈ کی پڑتال کافیصلہ 

شیخوپورہ، الاٹ شدہ سرکاری زمینوں کے ریکارڈ کی پڑتال کافیصلہ 

  

 شیخوپورہ(سلمان ارشدشیخ سے) گریجوایٹ سکیم کے تحت ضلع بھر میں الاٹ ہونے والی سرکاری زمینوں کی اعلیٰ سطح پر پڑتال کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدات اہم اجلاس میں  بتایا گیا کہ 5 سال قبل پنجاب کے دوسرے اضلاع کی طرح ضلع شیخوپورہ میں بھی گریجوایٹ نوجوانوں کو سبزیوں کی کاشت اور پولٹری اور ڈیری فارم بنانے کے لیے ساڑھے 12 ایکڑ سرکاری اراضی دینے کی پالیسی پر عملدرآمد کیا گیا تھا بعد ازاں فزیکل انسپکشن پر پتہ چلا کہ بیسیوں دیہات میں اس الاٹ شدہ اراضی پر زرعی فارم اور نہ ہی پولٹر و ڈیری فارم بنائے گئے اس اراضی کی قیمت کروڑوں روپے میں ہے اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر گریجوایٹ سکیم کے تحت الاٹ ہونے والی زمینوں میں پائی جانے والی ممکنہ بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں کا جائزہ لے کر اس کے بارے میں رپورٹ دیں اجلاس میں ضلع شیخوپورہ میں آبیانہ مالیہ اور زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کی رفتار کا بھی جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر نے کلیکٹروں اور ریونیو افسروں کو ہدایت کی کہ تمام پٹوار سرکلوں کے دس بڑے ڈیفالٹروں کی فوری طور پر فہرستیں تیار کی جائیں جن سے سرکاری واجبات فوری طور پر وصول کیئے جائیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دیہی علاقوں میں سرکاری زمینیں ناجائز قابضین سے واگذار کروانے کا کام 31 دسمبر سے قبل مکمل کیا جائے گا اجلاس میں بلدیاتی اداروں اور مارکیٹ کمیٹیوں کے ڈیفالٹروں سے سرکاری واجبات کی وصولی پر بھی کڑی نظر رکھنے کے بارے میں اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایات جاری کی گئیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کیو بی لنک کینال اپر گوگیرہ کینال اور اپر چناب کینال کے کناروں پر کروڑوں روپے مالیت کی محکمہ انہار کی زمینوں کو فوری طور پر ناجائز قابضین سے خالی کروایا جائے گا۔

سرکاری زمینیں 

مزید :

صفحہ آخر -