شہر قائد میں فائرنگ کے  واقعات میں 4افراد زخمی 

شہر قائد میں فائرنگ کے  واقعات میں 4افراد زخمی 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں فائرنگ کے واقعات میں 4افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ملیر جوگھیو گوٹھ میں ڈاکوں نے لو ٹ مار میں مزاحمت پر فائرنگ کرکے 30سالہ نوجوان عرس ولد اللہ دیر کو زخمی کردیا سچل کے علاقے سپر ہائی وے براق پمپ کے قریب نامعلوم ملزمان نے لوٹ کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 40سالہ غلام جان ولد رستم خان کو زخمی کردیا جس کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 30سالہ اصغر ولدعبدالرشید کو زخمی کردیا جس کو جناح اسپتال لایا گیاپولیس کے مطابق ڈاکووں نے مزاحمت پر گولی مار کرزخمی کیا تاہم مزید جانچ کی جارہی ہے،علاوہ ازیں شرافی گوٹھ کے علاقے فیوچر کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 22سالہ جلال خان زخمی ہوگیا جس کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا پولیس کے مطابق مضروب شادی کی تقریب میں ہونے والی فائرنگ کے دوران اندھی گولی سے زخمی ہوا۔ 

مزید :

صفحہ آخر -