شہری کی شکایت درج  نہ کرنے والا افسر معطل 

شہری کی شکایت درج  نہ کرنے والا افسر معطل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہری کی شکایت درج نہ کرنے والے پولیس افسر کو معطل کردیا گیا۔اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ روز فہد نامی شہری مین یونیورسٹی روڈ پرانی سبزی منڈی کے قریب اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں لٹ گیا تھا۔متاثرہ شہری پہلے نیوٹاؤن تھانے گیا،جہاں پر اسے کہا گیا کہ جس جگہ لوٹ مار کی واردات ہوئی ہے وہ علاقہ پی آئی بی تھانے کی حدود ہے۔ذرائع کے مطابق شہری دو گھنٹے ڈیوٹی افسر حسنین سے شکایت درج کرنے کا کہتا رہا،تاہم ڈیوٹی افسر ٹال مٹول سے کام لیتا رہا۔ شہری کی شکایت درج نہ کرنے پرایس پی گلشن نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ڈیوٹی افسر حسنیب کو معطل کر کے تادیبی کاروائی کا حکم دیا۔اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ سینئر پولیس افسران کے پاس شکایات درج نہ کرنے اور جعلی انٹری بناکر دینے کی درجنوں شکایات آنے پر اعلی افسران کی جانب شہریوں کی شکایات درج نہ کرنے اور شہریوں کو تنگ کرنے والے پولیس افسران کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -