بہادرآباد سے اغوا کی گئی 3ماہ کی بچی کورنگی سے بازیاب

  بہادرآباد سے اغوا کی گئی 3ماہ کی بچی کورنگی سے بازیاب

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پولیس کے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کورنگی نمبر 5 میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ماہ قبل چار مینار چورنگی بہادرآباد سے اغوا کی جانے والی 3 ماہ کی ننھی بچی ہما کو بازیاب کروا کر اغواکار خاتون ماریہ کو گرفتار کرلیاہے۔کمسن ہما کے والد محمد امجد نے 21 نومبر کو تھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ الزام نمبر 402/20 بجرم دفعہ 364A/369 ت پ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی بیٹی ہما کو ساتھ لے اس کی والدہ مسما حنا اور پھوپھی عذرہ دوائی لینے کیلئے بہادر آباد گئی تھیں۔ترجمان اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے مطابق دودھ پلانے کے بہانے ملزمہ نے ننھی بچی ہما کو اس کی والدہ سے لیا اور فرار ہوگئی۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کے اسکی شادی کو عرصہ 6 سال گزر چکے تھے اور بے اولادی کے سبب اس نے اغوا کا یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -