10فروری سے قبل سینیٹ انتخابات نہیں ہو سکتے، مناسب وقت پر تاریخ کا اعلان کرینگے: الیکشن کمیشن 

10فروری سے قبل سینیٹ انتخابات نہیں ہو سکتے، مناسب وقت پر تاریخ کا اعلان ...

  

 اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن  آئین اور قانون کے مطابق مناسب وقت پر  سینیٹ انتخابات کی تاریخ کا اعلان ایک انتخابی پروگرام کی صورت میں جاری کرے گا، سینیٹ کے نصف  اراکین 11مارچ 2021کو اپنی 6 سالہ مدت میعاد پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے، آئین کے آرٹیکل 224کے ذیلی  آرٹیکل 3کے تحت  جو نشستیں اپنی مدت میعادمکمل ہونے کے بعد خالی ہوں گی  ان پر الیکشن کا انعقاد قبل از 30ایام نہیں ہو سکتا،یعنی ان خالی ہونے والی نشستوں پر انتخابات کا انعقاد آئین کے مطابق  10فروری 2021 سے قبل نہیں ہوسکتا۔پیر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے  میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ  چند روز سے سینیٹ  الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے میڈیا  پر مختلف  قیاس آرائیاں  کی جارہی  ہیں،اس سلسلے میں  مختلف حلقوں   کی طرف سے  بیانات  بھی جاری  کئے گئے اور  الیکشن کمیشن  کی ذمہ داریوں  کے بارے بھی  آرا ء کا اظہار کیا گیا  جس سے کچھ ابہام  پیدا ہوا۔ابھی تک  الیکشن کمیشن نے  اس بارے کوئی بیان  جاری نہ کیا تھا مگر اب  محسوس  کیا  گیا ہے کہ  صورت حال  کو آئین اور قانون  کی روشنی میں  واضح  کیا جائے،الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے وضاحت کی جاتی ہے کہ سینیٹ آف پاکستان  کے نصف  اراکین 11 مارچ 2021 کو اپنی 6 سالہ مدت میعاد پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے، آئین کے آرٹیکل 224کے ذیلی  آرٹیکل 3 کے تحت  جو نشستیں اپنی مدت میعادمکمل ہونے کے بعد خالی ہوں گی  ان پر الیکشن کا انعقاد قبل از 30ایام نہیں ہو سکتا۔  یعنی ان خالی ہونے والی نشستوں پر انتخابات کا انعقاد آئین کے مطابق  10فروری 2021 سے قبل نہیں ہوسکتا۔عام طور پر سینیٹ کے گزشتہ 4سے 5انتخابات مارچ کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوتے رہے ہیں اس بار بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان آئین اور قانون کے مطابق مناسب وقت پر ان انتخابات کی تاریخ کا اعلان ایک انتخابی پروگرام کی صورت میں جاری کرے گا۔  سینیٹ الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے اور الیکشن کمیشن  اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے  اور ان کو آئین اور قانون کی روشنی میں نبھانے کے لئے پرعزم ہے۔ 

الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ اول -