چینی سفیر کی ملاقات سی پیک پر تبادلہ خیال، پاکستان چین آہنی بھائی، دونوں کے مابین دوستی ہر دور میں آزمائی ہوئی ہے: جنرل باجوہ 

  چینی سفیر کی ملاقات سی پیک پر تبادلہ خیال، پاکستان چین آہنی بھائی، دونوں ...

  

  راولپنڈی(نیور ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے پاکستان کیلئے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعاون، علا قائی سکیورٹی صو ر تحال پرگفتگو کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں  پاک چین اکنامک کوریڈور منصوبے (سی پیک) سے متعلقہ اموربھی زیربحث آئے۔آ ر می چیف کا اس موقع پر کہناتھا کہ چینی وزیردفاع کے دورہ پاکستان سے تعلقا ت کومزیدتقویت ملے گی۔ آہنی بھائیوں کے درمیان ہردورمیں آزمائی ہوئی دوستی ہے۔ چینی سفیرنے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردارکوسراہا۔

 جنرل باجوہ 

مزید :

صفحہ اول -