کھوکھر پیلس کی مسماری کیلئے آپریشن  ایل ڈی اے سے آج جواب طلب

    کھوکھر پیلس کی مسماری کیلئے آپریشن  ایل ڈی اے سے آج جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے کھوکھر برادران کی اپنی رہائشگاہ کی مسماری کیلئے ایل ڈی اے کاممکنہ آپریشن رکوانے کیخلاف دائردرخواست پرایل ڈی اے کوآج 22دسمبر تک کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکدیا ہے،مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماملک سیف الملوک سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،درخواست گزار سیف المکوک کھوکھر سمیت دیگر کا موقف ہے کہ گھر کا نقشہ منظور کرایا اور قانون کے تقاضے پورا کرتے ہوئے کھوکھر پیلس بنایا، ہفتے کے روز 200پولیس اہلکاروں اور ایل ڈی اے  افسر نے گھر مسمار کرنے کیلئے دھاوابول دیا، درخواست گزاروں نے الزام عائد کیا کہ ہفتے کے روز اسی لئے دھاوا بولا گیا تا کہ عدالت سے رجوع نہ کیا جا سکے، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالاحکم جاری کرتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے سمیت مدعاعلیہان کونوٹس جاری کرتے ہوئے آج جواب طلب کر لیاہے۔

کھوکھر برادران

مزید :

صفحہ اول -