کورونا کی چینی ویکسین کا ٹرائل دسمبر  میں ہی مکمل ہونے کا امکان

  کورونا کی چینی ویکسین کا ٹرائل دسمبر  میں ہی مکمل ہونے کا امکان

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ملک میں 18 ہزار رضاکاروں میں سے 15 ہزار کو چینی کووڈ 19 ویکیسن لگائی جانے کے بعد یہ توقع کی جارہی ہے کہ اس کے کلینکل ٹرائل رواں ماہ ہی ختم ہوجائیں گے اور ایک اور ویکسین کے ٹرائل کے لیے تیاریوں کا آغاز ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر اور کووڈ 19 پر سائنٹیفک ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ 15 ہزار لوگوں یعنی مجموعی رضاکاروں کے 80 فیصد کو ویکسین دے دی گئی اور اْمید ہے کہ یہ ٹرائل دسمبر میں ختم ہوجائے گا،یہ ویکسین 19 ممالک میں زیر ٹرائل ہے جو اسے ترجیحی بنیاد پر حاصل کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ اگرچہ 3 مزید ویکسینز کے ٹرائلز لائنز میں ہیں اور انہیں اْمید ہے کہ ان میں سے ایک جنوری 2021 میں شروع ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک آسٹریلوی انسیکٹ بیسڈ (کیڑے پر مبنی) ویکسین ہے اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) اور نیشنل بائیوتھکس کمیٹی (این بی سی) سے منظوری کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

کورونا ویکسین 

مزید :

صفحہ اول -