مہنگائی پر قابو پانے کیلئے صوبے بھی  قیمتوں پر کڑی نگرانی رکھیں،حفیظ شیخ

   مہنگائی پر قابو پانے کیلئے صوبے بھی  قیمتوں پر کڑی نگرانی رکھیں،حفیظ شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مہنگائی پر قابو پانے کیلئے صوبائی حکومتیں بھی قیمتوں پر کڑی نگرانی کریں،تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے، یہ ہدایات  وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے اپنی ز یر صدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں جاری کیں، جس میں مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد، خصوصی معاون ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود، سیکر یٹر یز فوڈ سکیورٹی، خصوصی سیکریٹری کامرس، ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و پیداوار، چیئرمین ایف بی آر، صوبائی اور دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی نے تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے رجحان کا جائزہ لیا۔  سیکرٹری خزانہ نے کہا پچھلے چار ہفتوں کے دوران مہنگائی کی شرح میں مستقل کمی آ رہی ہے، خصوصاگندم، ٹماٹر، پیاز، آلو اور مرغی کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی، ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 0.22 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، وزیر خزانہ نے انڈوں اور خوردنی گھی کی قیمتو ں میں اضافے کا نوٹس لیا۔وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومتیں قیمتوں پر کڑی نگرانی کریں۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ سیکریٹری تجارت صوبائی حکومتوں اور ایف بی آر کے نمائندوں کیساتھ میٹنگ بلائیں تاکہ اس سلسلے میں مزید اقدامات اٹھائیں،سیکرٹری فوڈ سکیورٹی نے گندم اور چینی کے ذخائر کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی،اوربتایا کہ دونوں بنیادی اشیاء کی بہتر فراہمی کے نتیجے میں صارفین کیلئے قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
عبدالحفیظ شیخ

مزید :

صفحہ اول -