قومی وصوبائی اسمبلیوں کی7نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری 

    قومی وصوبائی اسمبلیوں کی7نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری 

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلیوں کی پانچ خالی نشستوں  پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقوں پی ایس 43سانگھڑ، پی ایس 88ملیر اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی20 پشین میں پولنگ 16فروری کو ہوگی جبکہ قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 45، این اے 75،پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی51گوجرانوالہ اور خیبر پختونخوا سمبلی کے حلقے پی کے 63نوشہرہ میں پولنگ 19فروری کو ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقوں پی ایس 43سانگھڑ، پی ایس 88ملیر اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی20 پشین میں پولنگ 16فروری کو ہوگی،کاغذات نامزدگی 23سے 28دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 4جنوری تک ہوگی، 15جنوری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی، 17جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے جبکہ پولنگ 16فروری کو ہوگی، قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 45، این اے 75، پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی51گوجرانوالہ اور خیبر پختونخوا سمبلی کے حلقے پی کے 63نوشہرہ میں پولنگ 19فروری کو ہو گی،  کاغذات نامزدگی 25سے 30دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 6 جنوری تک ہوگی،19جنوری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی، 21جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے جبکہ پولنگ 19فروری کو ہوگی۔

 شیڈول جاری 

مزید :

صفحہ اول -