مولانا فضل الرحمان خود سلیکٹڈ، عمرا ن خان کو کیسے سلیکٹڈ کہتے ہیں: مولانا محمد خان شیرانی 

  مولانا فضل الرحمان خود سلیکٹڈ، عمرا ن خان کو کیسے سلیکٹڈ کہتے ہیں: مولانا ...

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان خود سلیکٹڈ ہیں، وہ عمران خان کو کیسے سلیکٹڈ کہتے ہیں۔مولانا محمد شیرانی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے پانچ سال مکمل کریں گے۔ جے یو آئی ف کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ میں اپنے ساتھیوں سے مشورہ کر کے بلوچستان کے تمام اضلاع میں پارٹی کے دفاتر قائم کروں گا۔ حافظ حسین احمد پرانے، عقلمند اور سمجھدار ساتھی ہیں۔سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کسی قسم کی کوئی بیماری نہیں ہے دراصل یہ نیو ورلڈ آرڈر کی ریہرسل ہے۔

مولانا شیرانی

مزید :

صفحہ اول -