جے یو آئی کا مولانا محمد خان شیرنی  کے الزامات کی تحقیقات کافیصلہ 

      جے یو آئی کا مولانا محمد خان شیرنی  کے الزامات کی تحقیقات کافیصلہ 

  

 کوئٹہ(آن لائن)مولانامحمدخان شیرانی کا جمعیت کی اعلیٰ قیادت پر الزامات کامعاملہ،جمعیت علماء اسلام نے معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا فیصلہ کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام کی جانب سے مولانامحمدخان شیرانی کی جماعتی اعلیٰ قیادت کے خلاف الزامات کے معاملے پر اعلیٰ سطحی تحقیقات کافیصلہ کیاگیاہے،واضح رہے کہ مولانا شیرانی نے جے یو آئی (ف) کی بلوچستان کے صوبائی امیر کیلئے الیکشن بھی لڑا تھامولانا شیرانی نے فضل الرحمان کے امیر کے چنا ؤکے وقت کوئی اعتراض نہیں کیا تھا،پی ڈی ایم کی تحریک کی صدارت کے بعد جے یو آئی ف سے مولانا شیرانی کی ناراضگی اچانک سامنے آئی ہے۔اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام کی مرکزی قیادت کی جانب سے اعلیٰ سطح کا اجلاس 24 دسمبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا۔

جے یو آئی

مزید :

صفحہ اول -